• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صحت کارڈ پرکارڈیالوجی کی سہولیات جاری رہیں گی،نگراں وزیرصحت پنجاب

صحت کارڈ پرکارڈیالوجی کی سہولیات جاری رہیں گی،نگراں وزیرصحت پنجاب

نگراں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاویداکرم نے صحت کارڈ پر کارڈیالوجی کی سہولیات ختم کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے کارڈیالوجی کی سہولیات بلاتعطل جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر جاویداکرم نے کہا کہ حکومت پنجاب اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے جارہی ہے، عوام کوصحت کارڈ کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید بہتری لارہے ہیں،صحت کارڈ بند کررہے ہیں نہ ہی کارڈیالوجی کی سہولیات کو محدود کررہے ہیں بلکہ صحت کارڈ کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر امراض قلب کا علاج معطل ہوگیا جس کے باعث نجی اسپتالوں میں دل کے مریضوں کو اسٹنٹس سمیت ہارٹ سرجریز غیرمعینہ مدت تک بند کردی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے تمام نجی اسپتالوں کو کہا تھا کہ یکم جولائی سے نجی اسپتالوں میں دل کے مریضوں کا صحت کارڈ پرعلاج نہیں ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply