• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اوشین گیٹ نے ایک بار پھر ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے اشتہار دیدیا

اوشین گیٹ نے ایک بار پھر ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے اشتہار دیدیا

ٹائٹن حادثے میں 5 افرادکی موت سے بھی سبق نہ سیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اوشین گیٹ ایکسپی ڈیشنز نے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے خواہش مندوں کو ڈھائی لاکھ ڈالر کاسیاحتی سفر کرانے کا اشتہار دیدیا۔

واضح رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوگئی تھی۔ اوشین گیٹ کی ٹائٹن آبدوز کے حادثے میں پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 سیاح مارے گئے تھے۔ٹائٹن کا ملبہ نکال کرحادثے کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں کی گئیں۔

ٹائی ٹینک کی سیاحت کے لیے لوگوں کو زیر سمندر لے جانے کے دوران تباہ ہونے والی اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ٹائٹن کا ملبہ بحراوقیانوس سے نکال لیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ مکمنہ طور پر انسانی باقیات ملنےکا بھی انکشاف ہوا ہے۔

julia rana solicitors

امریکی کوسٹ گارڈ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ٹائٹن آبدوز کے ملبے سے ممکنہ طور پر انسانی باقیات بھی ملی ہیں۔امریکی کوسٹ گارڈ کے حکام کے مطابق ٹائٹن کے ٹکڑوں اور ممکنہ طور پر اس میں موجود افراد کی باقیات کو کینیڈا کے جزیرے نیوفاؤنڈ لینڈ منتقل کیا گیا ہے، یہ وہی جگہ ہے جہاں سے بدقسمت آبدوز اپنے آخری سفر پر روانہ ہوئی تھی۔ نیوفاؤنڈلینڈ سے جائے حادثہ کا فاصلہ تقریباً 400 میل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply