سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 جولائی کو دبئی سے جدہ پھر10جولائی کو جدہ سے لندن جائیں گے ۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق 10جولائی کو نواز شریف جدہ سے لندن روانہ ہوں گے جبکہ مریم نواز پاکستان واپس آئیں گی، جدہ قیام کے دوران میاں نواز شریف اہم ملاقاتیں کریں گے۔نواز شریف کاروباری شخصیات اور آئل کمپنیوں کے نمائندے ملاقاتیں کریں گے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مسلم لیگ ن یو اے ای کے عہدیدران سے ملاقات ہوئی، مسلم لیگ یو اے ای کے وفد کی قیادت ن لیگ یواے ای کے صدر غلام مصطفی مغل نے کی۔

خیال رہے کہ 24 جون کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کی دبئی میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی، عام انتخابات اور نگراں سیٹ کے ناموں پر غور کیا گیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں