لاہور میں نیگلیریا کا پہلا کیس رپورٹ

لاہور میں رواں سال نیگلیریا کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ نجی لیبارٹری نےتصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیس سالہ مریض میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی ہے، مریض کو سروسزاسپتال داخل کرلیا گیا،مریض کو چار روز سے سردرد، بخار سمیت مختلف علامات تھیں۔

ایم ایس سروسزاسپتال کے مطابق نیگلیریا کے کیس پرہسٹری معلوم کی جارہی ہے،کیس پرماہر ڈاکٹرز کی ٹیم مامور کردی گئی ہے اور مریض کے علاج کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ نیگلیریا صاف پانی میں افزائش پاتا ہے اور ناک کے ذریعے انسان میں داخل ہوتا ہے۔ نیگلیریا انسان کے دماغ کو کھانے والی حیاتیات ہے، جس سے انسان کی ممکنہ موت واقع ہوجاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply