• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد ایڈہاک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت گریڈ ایک سے 16تک ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، گریڈ 17سے گریڈ 22 کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ مزید برآن سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق آرڈیننس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ قائمقام صدر صادق سنجرانی نے آرڈیننس 2023 پر دستخط کر دئیے۔ وزارت قانون نے قائمقام صدر کی منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply