میکسیکو؛ ٹریفک حادثہ میں 27 افراد لقمہ اجل بن گئے

میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ٹریفک حادثے میں 27 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں مسافر بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ بس حادثے میں 27 مسافر ہلاک جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 13 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 12 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply