مسجد کے چندہ باکس سے کروڑوں روپے برآمد

پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی مسجد کے چندہ باکس سے 5 کروڑ 59 لاکھ 7 ہزار6 سو نواسی روپے برآمد ہوئے ہیں، رقم گننے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد چندہ باکس کھول رہے ہیں جو پیسوں سے بھرا ہوا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے لوگ پیسوں کو چندہ باکس سے نکال کا تھیلوں میں ڈال رہے ہیں جبکہ ایک بڑے احاطے میں لا کر ان پیسوں کی گنتی کی جارہی ہے۔

یہ ویڈیو بنگہ دیش کی ایک مسجد کی ہے جس میں 8 چندہ باکس کو 4 ماہ بعد کھولا گیا۔

مسجد انتظامیہ اور حکومتی عہدیداروں کی نگرانی میں ان باکسز کو کھول کر پیسے نکالے گئے ہیں اور پھر ان کی گنتی کروائی گئی، اطلاعات کے مطابق پیسوں کی گنتی کا عمل 13 گھنٹوں میں مکمل ہوا جبکہ اس کام میں 200 افراد نے حصہ لیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پیسوں کی گنتی کے بعد یہ رقم 5 کروڑ 59 لاکھ 7 ہزار 6سو نواسی روپے سے زائد تھی جبکہ اس کے علاوہ سونے کے زیورات سمیت غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply