سانحہ نو مئی ، دو ماہ میں کتنی خواتین گرفتار کتنی رہا ہوئیں ؟:پنجاب پولیس نے رپورٹ وزیر اعلی کو بھجوا دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سمیت 8 شہروں سے 63 خواتین گرفتار ہوئی ہیں۔21 خواتین کو 9مئی واقعات میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔سب سے زیادہ 47 خواتین کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔22 خواتین کو تفتیش مکمل ہونے پر جوڈیشل کردیا گیا ہے۔لاہور سے گرفتار 21 راولپنڈی سے 1 خاتون کو جوڈیشل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 8 شہروں سے گرفتار 59 خواتین کو ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔لاہور کی 31 راولپنڈی کی 11 خواتین کو ضمانت پر چھوڑا گیا ہے۔فیصل آباد کی 8 ملتان کی 4 خواتین کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں