• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیاچن میں برفانی تودےتلے دب کر شہید ہونے والے 3جوانوں کی نماز جنازہ ادا

سیاچن میں برفانی تودےتلے دب کر شہید ہونے والے 3جوانوں کی نماز جنازہ ادا

سکردو: سیاچن گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے پاک فوج کے 3 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں گزشتہ برس 30 دسمبر کو برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 5 جوان دب گئے تھے جن کی تلاش کیلئے  ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا تاہم کوششوں کے باوجود پاک فوج کے پانچوں جوان جانبر نہ ہوسکے۔سیاچن گیاری میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے پاک فوج کے 3 جوانوں کی  نمازِ جنازہ آج ادا کردی گئی ، شہدا کی نمازِ جنازہ گلگت ہیلی پیڈ میں ادا کی گئی جس میں فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل ثاقب محمود ملک سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ برفانی تودے میں دب کر شہید ہونے والے پاک فوج کے 5 میں سے 3 جوانوں کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ اورضلع غذر سے تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply