سالِ نو کی تقریبات کا آغاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے ہوا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ہاربر برج اور اوپرا ہاؤس پر ہونے والی آتش بازی کا ایک منظر

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ کی شہری حکومت نے نئے سال کے موقع پر درجنوں جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انتظام کیا۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک شاپنگ مال میں جمع افراد نئے سال کا جشن منا رہے ہیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی لوگوں نے ہزاروں غبارے فضا میں چھوڑے۔

ہانگ کانگ کی مشہور وکٹوریہ ہاربر پر نئے سال کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد موجود تھے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سول کے ایک بودھ مندر میں ایک خاتون نئے سال کے موقع پر جلائی جانے والی لالٹینوں کے سامنے سالِ نو کی عبادت میں مصروف ہے۔


ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مشہور پیٹروناس ٹوئن ٹاورز سالِ نو کے موقع پر ہونے والی آتش بازی سے جگمگا رہے ہیں۔

دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ نئے سال کے موقع پر روشنیوں میں نہائی ہوئی ہے۔

روس کے شہر ماسکو میں واقع روسی حکومت کے مرکز کریملن پر سالِ نو کے آغاز کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا۔ روس میں نئے سال کے پہلے دن تعطیل ہوتی ہے اور اس روز لوگ ایک دوسرے کے تحائف دیتے ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے یونگ ڈنگمین گیٹ پر نئے سال کے کاؤنٹ ڈاؤن کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے۔

پیرس کے مشہور چیمپس ایلیزے پر سالِ نو کے آغاز کے موقع پر ہونے والی آتش بازی۔

سالِ نو کے استقبال کی آخری بڑی تقریب نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ہوئی جہاں سخت سکیورٹی میں لاکھوں افراد نے بآوازِ بلند نئے سال کا کاؤنٹ ڈاؤن کیا اور جشن منایا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں