• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سرعام شراب پیتے ہوئے خاتون سے بدتمیزی کرنیوالا پولیس اہلکار معطل

سرعام شراب پیتے ہوئے خاتون سے بدتمیزی کرنیوالا پولیس اہلکار معطل

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل پولیس اہلکار کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار وردی پہنے ہوئے پولیس اہلکار کے پاس ایک گداگر خاتون کھڑی ہے جس کے منہ سے وہ شراب کی بوتل لگاتا ہے تو وہ پیچھے ہٹ جاتی ہے اس کے بعد پولیس اہلکار سر عام شراب کی بوتل سے منہ لگا کر پیتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بعدازاں سگریٹ نکال کر خاتون گداگر کو دیتا جسے وہ لیکر ایک جانب چلی جاتی ہے اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے سر عام پولیس کی وردی میں شراب نوشی میں ملوث آرام باغ تھانے کانسٹیبل عبدالعزیز کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم جاری کر دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply