چوری کے ارادے سے آیا شخص اپنی جیب سے پیسے دے گیا

بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں چوری کی نیت سے گھر میں گھسنے والے چوروں کے ہاتھ کچھ نہ لگا تو وہ پیچھے 500 روپے چھوڑ گئے۔

دہلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی میں 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب پیش آیا جب چور ایک بزرگ کے گھر رات گئے گھسے لیکن چوری کے قابل کچھ نہ ملنے کے بعد چور 500 روپے کا نوٹ چھوڑ گئے۔

یہ گھر 80 سالہ ریٹائرڈ انجینئر ایم رام کرشنا کا تھا جنہوں نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی جس کے مطابق 19 جولائی کی شام کو وہ اپنی بیوی کے ساتھ گروگرام میں رہنے والے اپنے بیٹے سے ملنے گئے تھے۔

21 جولائی کی صبح انہیں ان کے پڑوسی کا فون آیا جس نے ان کے گھر میں چور گھسنے کی اطلاع دی جس کے فوراً بعد وہ اہلیہ سمیت اپنے گھر پہنچے جہاں انہیں مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا ملا، اندر گئے تو پتا چلا کہ چور کچھ بھی چرانے میں ناکام رہے تھے۔

julia rana solicitors

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ کچھ بھی چوری نہیں ہوا لیکن انہیں مین گیٹ کے قریب 500 روپے کا نوٹ پڑا ملا، ساتھ انہوں نے بتایا کہ گھر پر کسی قسم کا قیمتی سامان موجود نہیں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply