سعودیہ؛ لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ،تمام عملہ جاں بحق

سعودی عرب کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے خمیس مشیط میں تربیتی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملہ کے تمام ارکان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ شاہی سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ شاہ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔طیارے کے عملہ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل المالکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، ان کی شہادت قبول فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اس طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply