• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت؛پاکستانی لڑکی بغیر پاسپورٹ سفر کی کوشش میں گرفتار

بھارت؛پاکستانی لڑکی بغیر پاسپورٹ سفر کی کوشش میں گرفتار

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی پولیس نے 16 سال کی ایک پاکستانی لڑکی کو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے بغیر پاسپورٹ کے واپسی کے لیے ٹکٹ بُک کرنے والی پاکستانی لڑکی کو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا نام غزل پروین ہے اور وہ لاہور کی رہائشی ہیں۔ جو تین سال قبل اپنی خالہ کے ساتھ انڈیا پہنچی تھیں۔ دونوں ضلع سکار کے شری مدھوپور میں مقیم ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

جے پور ایئرپورٹ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او دِکپال سنگھ کا کہنا ہےکہ انہوں نے دو مردوں کو بھی حراست میں لیا ہے جو غزل پروین کے ہمراہ تھے۔’لڑکی نے کہا ہے کہ وہ بذریعہ پرواز بھارت پہنچی تھیں لیکن ان کو نہیں معلوم کہ کیسے ان کی خالہ نے بغیر اسناد کے بھارت کا سفر کیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہےکہ ہم لڑکی سے تفتیش کر رہے ہیں جس کے بعد ان کی خالہ سے بھی تفتیش ہو گی۔‘
یاد رہے کہ اسی قسم کے دو واقعات حال ہی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔34 برس کی بھارتی خاتون انجو نے پاکستان کے فیس بک دوست سے خیبر پختونخوا میں شادی کی ہے۔انجو کا تعلق اترپردیش سے ہے اور راجھستان کے ضلع الوار میں رہائش پذیر تھیں۔2007 میں انہوں نے اروند نامی شخص سے شادی کی تھی۔ ان کی 15 برس کی ایک بیٹی اور چھ سال کا بیٹا ہے۔
اسی طرح ایک پاکستانی خاتون سیما غلام حیدر بھی اپنے چار بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھیں۔ ان کی پب جی کے ذریعےسچن مینا سے دوستی ہوئی تھی۔ بھارت پہنچنے پر انہوں نے ہندو مذہب اختیار کیا تھا،انہوں نے بھارتی شہریت کی درخواست بھی کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply