نائیجر کی حمایت میں مالی وبرکینا فاسو بھی سامنے آگئے ، سامراج کے مقابلے کے لئے افریقی اتحاد بنانے کافیصلہ۔ دونوں افریقی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ ایکوواس نے نائجر پر حملہ کیا تو یہ ہمارے خلاف اعلان جنگ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو اور مالی نے دھمکی دی ہے کہ اگر مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم ایکوواس نے نائجر کے خلاف فوجی مداخلت کی تو یہ ہمارے خلاف اعلان جنگ ہوگا۔
مالی حکومت کے ترجمان عبداللہ مائگا نے ایکواواس کے نائجر میں فوجی جنتا کے خلاف ممکنہ فوجی مداخلت سے متعلق برکینا فاسو اور مالی کی معرفت ایک مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا ۔
اعلامیئے میں واضح کیا گیا کہ مالی اور برکینا فاسو کی عوام بغاوت کے بعد ایکوواس کی طرف سے نائجر کے ساتھ عائد پابندیوں کے خلاف متحد ہیں،ایکوواس نے اگر نائجرپر فوجی مداخلت کی تو یہ برکینا فاسو اور مالی کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، یہ ممکنہ فوجی مداخلت نیٹو کی طرف سے لیبیا میں طویل عرصے سے پیدا کردہ عدم استحکام کی صورتحال کے مترادف ہوگی جبکہ فوجی مداخلت کے جواب میں مالی اور برکینا فاسو ایکوواس سے بھی دستبردار ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ ایکو واس نے حالیہ اجلاس میں نائجر میں قابض فوجی جنتا کو صدر محمد بازوم کی رہائی اور عہدے پر واپس لانے کےلیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی بصورت دیگر فوجی مداخلت کا عندیہ دیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں