ایک زبردست انقلاب کی آمد ہے/تحسین اللہ خان

آسمان پر آپ نے ستاروں کی ایک ٹرین دیکھی ہوگی اب یہ ٹرین آپ بار بار دیکھیں گے اسکو سٹار لنک کہتے ہیں۔ یہ سٹار لنک ہزاروں سیٹلائٹس کا ایک برج ہے یہ سیٹلائٹس ایک سیدھی ٹرین بناتے ہیں۔یہ ایک لمبی ٹرین ہوتی ہے جس میں 54 سے زیادہ سیٹلائٹس ہوتی ہیں۔یہ سیٹلائٹس زمین سے 550 کلو میٹر کی دوری پر ہوتی ہیں۔یعنی اگر یہ خراب بھی ہوجائیں تو نیچے نہیں آئیں گی۔یہ سیٹلائٹ پوری دنیا کا احاطہ کرتی ہیں۔۔ یہ سٹار لنک سیٹلائٹس low مدار میں ہوتی ہیں۔اس سٹار لنک سیٹلائٹس کو ایلن مسک کی  کمپنی نے بنایا ہے۔ اس سیٹلائیٹ  کے ذریعے انٹرنیٹ بہت تیز ہوجاۓ گا۔یہ پاکستان میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہوا ہے۔ یعنی پاکستانی حکومت نے سٹار لنک سیٹلائٹس کی اجازت دے دی ہے۔

اسکے ذریعے آپ کو صحراؤں، سمندروں اور جنگلوں میں ہر جگہ تیزترین انٹرنيٹ مہیا ہوگا اور ایک سیکنڈ بھی اسکی رفتار میں کمی نہیں آئے گی کچھ سال بعد سٹار لنک موبائل بھی مارکيٹ میں آئیں گے۔اگر چہ ان کی قیمت باقی موبائلوں سے زیادہ ہوگی، لیکن یہ ہر جگہ کام کریں گے۔ آپ زمین کے جس کونے میں بھی ہوں گے، وہاں  24 گھنٹے تیز ترین انٹرنيٹ آپ کو میسر ہوگا، اس وقت آپ کے ہاتھ میں جس کمپنی کا موبائل ہے۔یہ بہت جلد پر devalues ہوجائے گا، بالکل CD، DVD، ٹیپ ریکارڈ اور وی سی آر  کی طرح،وہ موبائل Iphone کی طرح برینڈ بن کر آئیں گے لیکن حیران ہونے والی بات یہ نہیں۔۔ بلکہ زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ ایک سٹار لنک ایلن مسک مریخ کیلئے بھی روانہ کرے گا۔۔ تاکہ 2050 تک مریخ پر اگر کوئی شہر بن جاتا ہے، تو اس ‘سٹار لنک سیٹلائٹس’ کے ذریعے سے وہاں پر رہنے والوں کے لیے انٹرنيٹ کی سہولت دستیاب رہے۔

یہ سٹار لنک سیٹلائٹس ایلن مسک کی کمپنی “SPACEX” میں “design” کیے جاتے ہیں،اور وہاں سے باقاعدہ آپریٹ کۓ جاتے ہیں۔ایلن مسک کا کہنا ہے کہ اس سٹار لنک میں ہم تقریباً 42000 سیٹلائٹس لانچ کرنے والے ہیں جو پوری دنیا کو انٹرنيٹ فراہم کریں گے۔۔ یعنی آنے والے وقت میں آپ   زیادہ لمبی سٹار لنک سیٹلائٹس ٹرین ہر روز دیکھ سکیں گے لیکن فی الحال چونکہ اس کو صرف 52 ممالک نے “allow” کردیا ہے۔ جن میں بعض “آپریشنل” بھی نہیں ہے کیوں کہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

اب تک تین ہزار کے قریب سیٹلائٹس لانچ کیے جاچکے ہیں۔۔ جبکہ 39 ہزار سیٹلاٸٹ باقی ہیں۔ان کو ہر دو تین ماہ بعد لانچ کرتے رہتے ہیں اور عموماً ایسی ٹرینیں (سٹارلنک ) اس وقت نظر آتی ہیں۔ جب SPACEX کمپنی سٹارلنک والے سیٹلائیٹ کا کوئی نیا بیچ لانچ کردیتے ہیں۔ یہ سٹار لنک ہماری زندگی میں ایک انقلاب لانے والا ہے۔

اس ویب سائٹ پر جاکر آپ ملک اور اپنا شہر سیلیکٹ کریں تو آپ کو مکمل تفصیلات مل جائیں گی، کہ آپ کب کب سٹار لنک سیٹلائیٹس اپنے شہر کے اوپر سے گزرتا دیکھ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply