سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بڑا فیصلہ سنادیا

اب تک کی سب سے بڑی خبرآگئی۔ سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کسی میں بڑا فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچنے کیس کی سماعت کی۔جسٹس مسرت ہلالی تین رکنی خصوصی بینچ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی بھی تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی اپیلیں نمٹا دی۔عدالت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ، ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔

توشہ خانہ کی سماعت کرنے والا بینچ ایک مرتبہ پھر تبدیل:

قبل ازیں سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیا گیا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو بنچ میں شامل کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے نئی کاز لسٹ جاری کر دی۔

julia rana solicitors

جسٹس مسرت ہلالی تین رکنی خصوصی بنچ کا حصہ ہوں گی۔عدالت نے الیکشن کمیشن حکام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply