• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی خفیہ ادارے نے اسرائیلی ہیکنگ ٹیکنالوجی خرید لی ، اسرائیلی دعویٰ

پاکستانی خفیہ ادارے نے اسرائیلی ہیکنگ ٹیکنالوجی خرید لی ، اسرائیلی دعویٰ

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اسرائیلی ہیکنگ ٹیکنالوجی خرید لی۔ اخبار کے مطابق اسرائیلی سائبر ٹیکنالوجی فرم کے براستہ سنگاپور بیچے گئے ٹولز پاکستان کے سرکاری ادارے ایف آئی اے اور پولیس استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس 2012 سے اسرائیلی سائبر ٹیکنالوجی فرم کی مصنوعات استعمال کر رہی ہیں اور بین الاقوامی شپمنٹ ریکارڈ کے مطابق اسرائیلی فرم سیلیبریٹ ایشیا پیسیفک نے2019 تک پاکستانی کمپنیوں اور ایف آئی اے کو اپنی مصنوعات بیچیں۔

2012 میں سندھ پولیس نے اسرائیلی فرم سیلیبریٹ کی یو ایف ای ڈی ٹچ الٹی میٹ ڈیوائسز حاصل کیں۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیلاروس، چین، یوگنڈا، وینزویلا، انڈونیشیا، فلپائن، روس، ایتھوپیا اور بنگلا دیش اسرائیلی فرم کےکلائنٹس میں شامل ہیں۔

اسرائیلی فرم سیلیبریٹ ایشیا پیسیفک کا ردعمل:

اسرائیلی فرم سیلیبریٹ ایشیا پیسیفک نے اسرائیلی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی پاکستان کو براہ راست یا بالواسطہ فروخت نہیں کرتی۔

اسرائیلی فرم سیلیبریٹ نے پاکستان کے لیے سنگاپور شپمنٹ سرٹیفیکیٹ اور پاکستانی سرکاری ٹینڈرز کے ساتھ تعلق کی وضاحت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اسرائیلی سائبرٹیکنالوجی فرم کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے آلات صرف سکیورٹی فورسز اور محکمہ پولیس کو فروخت کرتی ہے۔

julia rana solicitors

دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع نےاس رپورٹ پر ردعمل دینے سےگریز کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply