• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خلا میں مر نے والوں کی لاشیں زمین پر لانے کا حیرت انگیز طریقہ

خلا میں مر نے والوں کی لاشیں زمین پر لانے کا حیرت انگیز طریقہ

انسانی خلائی پرواز انتہائی پیچیدہ ہونے کے باوجود اس میں غیرمعمولی طور پر کم ہلاکتیں حیرت انگیز ہے۔ تاہم جیسے جیسے ناسا اپنے دور دراز کے خلائی منصوبے ترتیب دے رہا ہے، ویسے ہی ہلاکتوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے جس کے بعد یہ سوال ضروری ہے کہ اگر کوئی خلا میں مر جاتا ہے تو جسم کو زمین پر لانے کا انتظام کیسے ہوگا؟

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کی ٹرانسلیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ہیلتھ کی ٹیم جو کہ خلابازوں کی صحت سے متعلق کام کرتی ہے، نے بتایا کہ خلابازوں کی زمین سے مختلف فاصلوں پر ہوئی موت پر مختلف انتظامات عمل میں لائے جائیں گے جو کہ درج ذیل ہیں:

1) اگر کسی کی موت زمین کے اوپر قریبی مدار میں ہوتی ہے جیسے کہ عالمی خلائی اسٹیشن پر تو عملہ چند گھنٹوں کے اندر اندر ایک کیپسول میں لاش کو زمین پر واپس لے آئے گا۔
2) اگر موت چاند پر ہوتی ہے تو لاش چند دنوں میں زمین پر لایا جاسکتا ہے۔ ناسا کے پاس پہلے سے ہی ایسے واقعات کے لیے تفصیلی پروٹوکول موجود ہیں۔

3) لیکن اگر کوئی خلاباز سیارہ مریخ کے 300 ملین میل کے سفر کے دوران مر جائے تو حالات مختلف ہوں گے۔ اس صورتحال میں خلاباز فوری طور پر میت کو زمین پر واپس نہیں لاسکیں گے۔ جب مشن مکمل ہوگا تبھی میت عملے کے ساتھ واپس آسکے گی جس میں چند سال لگیں گے۔ اس دوران عملہ ممکنہ طور پر لاش کو خلائی جہاز کے علیحدہ چیمبر یا مخصوص باڈی بیگ میں محفوظ کردے گا ۔ اسپیس شٹل کے اندر مستحکم درجہ حرارت اور نمی جسم کو محفوظ رکھنے میں مدد کرے گی۔

julia rana solicitors

لیکن یہ تمام اصول صرف اس صورت میں لاگو ہوں گے جب کوئی خلاباز دباؤ والے ماحول میں ہلاک ہو جیسے کہ خلائی اسٹیشن یا خلائی جہاز میں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply