عمران خان سے ملاقات کیلئے بشریٰ بی بی وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے خبر دی ہے کہ بشریٰ بی بی اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق اٹک جیل پہنچے ہیں۔
نعیم حیدرپنجوتھہ نے بتایا کہ ہائیکورٹ نے فیملی اور وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے کی اجازت دی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں