• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا ایک نئی شکل میں سامنے آسکتا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

کورونا ایک نئی شکل میں سامنے آسکتا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نےکہا ہے کہ ایک نیا کورونا وائرس ویریئنٹ پھُوٹنے کاخطرہ بدستور موجود ہے اور یہ نیا ویریئنٹ کورونا کیسوں اور اموات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

گبریسس نے عالمی ادارہ صحت کی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 3 ماہ قبل کورونا وائرس کو بین الاقوامی سطح پر عوامی صحت کے لئے خطرے کی صورتحال سے خارج کر دیا گیا تھا لیکن ابھی بھی یہ وائرس ایک گلوبل خطرے کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو عالمی سطح پر خطرے کی صورتحال سے خارج کئے جانے کے بعد سے کیسوں میں اور متاثرہ ممالک کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے لیکن وائرس ابھی تک ملکوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا اور اموات کا سبب بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔

گبریسس نے کہا ہے کہ “کووِڈ۔19 ویریئنٹ کے دوبارہ پھیلاو، مریضوں کی تعداد میں اضافے اور آنی اموات کا خطرہ بدستور موجود ہے”۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے ممالک کو ،زیادہ طویل المدت کووِڈ۔19 انتظامیہ کو نافذ کرنے اور قومی کووِڈ۔19 پروگراموں کو فعال رکھنے کا ،مشورہ دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply