• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ماہرین موسمیات کی یوم آزادی کے موقع پر بارش کی پیشگوئی

ماہرین موسمیات کی یوم آزادی کے موقع پر بارش کی پیشگوئی

یوم آزادی کے موقع پر پنجاب کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ 13 سے 16 اگست تک مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ یوم آزادی کے موقع پر صوبے کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے ،دریائے چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔تربیلا بیراج میں پانی کی آمد 229،000 اور اخراج 255،500 کیوسک ہے۔چشمہ کے مقام سے 289،805 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے ۔مرالہ تریموں سدھنائی اور سلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،تربیلا ڈیم 100اور منگلا ڈیم 96 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کی متعلقہ اداروں کو ا لرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنائے ۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے ۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply