یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ نےپاکستانی قوم کو سلام پیش کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا ہے۔ پاک فضائیہ کا آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے، جدت اور خودانحصاری کا سفر بھی اس خصوصی پیغام کا اہم خاصا ہے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے دیے گئے پیغام میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان عوام کی مکمل قوت کے ساتھ دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجاآوری کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں