نیویارک:اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی نےپاکستان پردہشتگردوں کو پناہ دینے اورڈبل گیم کھیلنے کا الزام لگا دیا۔
طویل المدت دوستی کے وعدے ہوا ہوئے،امریکا نے پاکستان کو اپنا اصل رنگ دکھانا شروع کردیا۔بدھ کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلی نے میڈیا سے گفتگو میں الزام لگایا کہ پاکستان امریکا سے ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔نکی ہیلی نے کہا کہ پاکستان کی 25کروڑ ڈالر کی امداد روکی جارہی ہے،صدر ٹرمپ پاکستان کی تمام فنڈنگ روکنے کے خواہش مند ہیں۔
نکی ہیلی نے مزید کہا کہ پاکستانی امداد کی بندش کا تعلق فلسطین پر قرارداد سے نہیں، بلکہ دہشتگردوں کو پناہ دینے سے ہے۔ادھرترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہےکہ پاکستان کیخلاف اگلے 24سے 48گھنٹوں میں مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا پاکستان دہشتگردی کیخلاف لڑائی کھل کر نہیں لڑ رہا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں