• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں فری ٹریڈ معاہدے کا امکان

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں فری ٹریڈ معاہدے کا امکان

پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونےکا امکان ہے۔

یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اماراتی وفد 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، فری ٹریڈ معاہدے سے تجارتی ٹیرف کم ہوگا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امارات باہمی تجارت 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، باہمی تجارت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

julia rana solicitors

فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی تعداد 18 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،گزشتہ ایک سال میں عرب امارات میں دو لاکھ پاکستانیوں کا اضافہ ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply