• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مجسٹریٹ نے سائل کو مرغا بنا دیا، ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

مجسٹریٹ نے سائل کو مرغا بنا دیا، ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

ایس ڈی ایم نے شکایت لے کر جانے والے شہری کو ہی مرغا بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع بریلی میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے شہری کو دونوں کان پکڑ کر مرغا بننے پر مجبور کیا جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ڈیی ایم میر گنج تحصیل ادت پوار اس شخص سے کہہ رہے ہیں کہ مرغا بنو، دونوں کان پکڑ کر مرغے کی طرح بیٹھنا۔‘

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص شمشان گھاٹ (قبرستان) کی مبینہ تجاوزات کے بارے میں شکایت درج کروانے کے لیے ایس ڈی ایم کے دفتر سے رجوع کیا تھا لیکن افسر نے اس کی شکایت سننے کے بجائے اسے سزا دی اور تذلیل کی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈویژنل کمشنر بریلی سومیا اگروال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ضلع مجسٹریٹ بریلی شیوکانت دویدی نے بتایا کہ پوار کی جگہ دیش دیپک سنگھ کو بریلی کا نیا ایس ڈی ایم بنادیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس ڈی ایم پوار الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ خود ہی مرغا بن کر بیٹھا تھا میں نے کسی کو اس طرح بیٹھنے کو نہیں کہا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے دفتر میں آنے والا نوجوان کمرے میں داخل ہوتے ہی خود ہی بیٹھ گیا، اس کے دوستوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

پوار نے مزید کہا کہ میں نے انہیں یقین دلایا کہ تحصیلدار اس معاملے کی جانچ کرے گا اور اگر شمشان گھاٹ میں کوئی تجاوزات پائی گئیں تو کارروائی کی جائے گی۔

julia rana solicitors

تاہم شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ جب اس نے اور کچھ گاؤں والوں نے ایس ڈی ایم سے منڈن پور گاؤں میں مبینہ تجاوزات پر کارروائی کرنے کو کہا تو پوار نے غصے میں آکر ان کی توہین کی اور پھر ان میں سے ایک کو سزا کے طور پر بیٹھنے کو کہا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply