• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں پہلی بارسعودی عرب کاقومی دن جوش و خروش سےمنایاگیا

پنجاب میں پہلی بارسعودی عرب کاقومی دن جوش و خروش سےمنایاگیا

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پہلی بار پنجاب میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا ,سعودی عرب کے قومی دن پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پہلی بار پنجاب میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا ,سعودی عرب کے قومی دن پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا سڑکوں پر سعودی عرب کی قیادت کے پوٹریٹ اور بینرز آویزاں کئے گئے. شاہراہوں پر سعودی عرب کی قیادت کے پوٹریٹ اور بینرز آویزاں کئے گئے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب سے مضبوط اور دوستانہ تعلقات صدیوں پرانی ثقافتی و معاشی شراکت پر مبنی ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں، جو ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی پوری دنیا کیلئے مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محسن نقوی نے مزید کہا کہ حجاز مقدس ہماری عقیدتوں کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز ہے، ہر مسلمان کے دماغ کی تمام وسعتیں اور گہرائیاں حرمین شریفین کی محبت سے معمور ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply