• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • معروف امریکی سِکھ بھارت کی جانب سے ہوشیار رہیں ،ایف بی اے

معروف امریکی سِکھ بھارت کی جانب سے ہوشیار رہیں ،ایف بی اے

کینیڈا میں بھارت کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ایف بی آئی نے معروف امریکی سکھوں کو بھارت کی جانب سے ان کی زندگی کو خطرات سے خبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مصدقہ شواہد کی بنیاد پر بھارتی حکومت کو ہردیپ سنگھ کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دی گارڈین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حیران کن انکشاف کے مطابق بھارت نے کینیڈین سرزمین پر کینیڈین شہری کو قتل کیا، رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سکھوں کو بھارت کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

دی گارڈین نے مزید لکھا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے پہلے برطانیہ اور پاکستان میں مشکوک ہلاکتوں اور سکھ کارکنوں کے الزامات اور دعوؤں کا بھی دوبارہ جائزہ لیا گیا۔

امریکن سکھ کمیونٹی کے کوآرڈینیٹر پرت پال سنگھ نے بتایا کہ میرے دو دیگر ساتھیوں کو ایف بی آئی نے کینیڈین شہری قتل کے چند دن بعد بلایا اور بھارت کے سکھ مخالف دہشتگردانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا، ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون کو سرے میں ان کی عبادت گاہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پرت پال سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بھارتی انٹیلی جنس کی وجہ سے سکھوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply