غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دھماکا سیکیورٹی اہلکاروں پر ہوا جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ان میں شہری اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے 20 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خودکش تھا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے ایک گروپ کے نزدیک پہنچ کر خود کودھماکے سے اڑالیا۔

مقامی پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہل کار کابل کے ایک علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے گئے تھے جہاں خودکش بمبار سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ان کے قریب پہنچا اور دھماکا کردیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں