• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جرمنی اور اسرائیل کے درمیان جدید میزائل سسٹم کا معاہدہ طے پا گیا

جرمنی اور اسرائیل کے درمیان جدید میزائل سسٹم کا معاہدہ طے پا گیا

جرمنی نے اسرائیلی ساختہ ایرو 3 ہائپرسونک میزائل سسٹم کے حصول کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو ہوائی حملے کے خلاف یورپ کے دفاع کا اہم حصہ بنے گا۔
جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ جمعرات کو برلن میں معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے لیے ایک تاریخی دن تھا۔
تقریباً 3.5 بلین ڈالر (3.3 بلین یورو) کا یہ معاہدہ اسرائیل کی فوجی صنعت کے لیے اب تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔جرمنی نے گزشتہ سال روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ میں نیٹو کے فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے زور دیا تھا، وزیردفاع نے کہاکہ ہم یوکرین پر روزانہ روسی حملوں سے دیکھ سکتے ہیں کہ فضائی دفاع کتنا اہم ہے؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply