ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 26 پیشہ ور بھکاریوں کو سعودی عرب جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا۔
جہان پاکستان کے مطابق ایف آئی اے نے ملتان ایئرپورٹ پر کامیاب اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے 26 پیشہ ور بھکاریوں کو سعودی عرب جانے سے روک دیا اور انہیں سعودیہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی اوورسیز ڈیپارٹمنٹ کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔ بھکاری عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اوورسیز کی جانب سے بھکاریوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پکڑے جانے والے 90 فیصد بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں