• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آٹھ سالہ بچی نے باپ کی فروخت کا اشتہار دیدیا؛لیکن کیوں ؟

آٹھ سالہ بچی نے باپ کی فروخت کا اشتہار دیدیا؛لیکن کیوں ؟

باپ سے جھگڑے کے بعد 8 سالہ بچی کی حرکت نے جہاں دیکھنے والوں کو حیران کردیا

وہیں اس کی یہ حرکت خبروں کی زینت بھی بن گئی۔ یہ دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اسے شیئر کیا۔بچی کے باپ کا اکاؤنٹ ایکس پر میلن کوہولک کے نام سے ہے اور انہوں نے بتایا کہ ان کا 8 سالہ بیٹی سے معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا جس پر بیٹی کی جانب سے حیران کردینے والا لیکن مزاحیہ ردعمل سامنے آیا۔میلن نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے غصے میں اپنے والد کی فروخت کا اشتہار گھر کے دروازے پر لگا دیا اور قیمت 2 لاکھ بھارتی روپے لگائی جس کی تصویر بھی میلن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بچی نے لکھا کہ ‘2 لاکھ روپے میں باپ برائے فروخت۔بچی نے دلچسپی رکھنے والے افراد کو مزید معلومات کیلئے گھر کی گھنٹی بجانے کی ہدایت کی۔اپنی پوسٹ میں میلن نے لکھا کہ گھر کے دروازے پر اشتہار دیکھ کر مجھے لگا میں اپنی بیٹی کیلئے کافی نہیں ہوں۔ سوشل میڈیا پر بچی کی اس حرکت پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply