نو بیاہتا جوڑے کا پٹرول پمپ پر شادی کا فوٹو شوٹ

پاکستانی عوام ہے جو مشکل حالات کے باوجود بھی مسکرانا اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو یادگار بنانا نہیں بھولتی۔نو بیاہتا جوڑا شادی کا فوٹو شوٹ کروانے پیٹرول پمپ پہنچ گیا
سوشل میڈیا پر نبیل نامی فوٹوگرافی پیج پر سلمان اور سحر نامی ایک جوڑے کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ ان تصاویر میں دلہا دلہن کو کسی تاریخی یا خوبصورت مقام کے بجائے پیٹرول پمپ پر فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا گیا۔

پیٹرول پائپ کے ذریعے گاڑی میں پیٹرول ڈالتی دلہن کی معصومیت اور دلہے کی مسکراہٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب سمیٹی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی فوٹو شوٹ پر مزاحیہ تبصرے دیکھنے کو ملے۔

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ان دنوں فوٹو شوٹ کیلئے مہنگی ترین لوکیشن ‘۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دلہن سے سوال کرڈالا کہ کہیں پمپ والے سے ہی تو شادی نہیں کر لی؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply