امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد امریکا اور قطر کے درمیان قطری بینکوں میں موجود ایران کے 6 ارب ڈالر کے اثاثوں تک ایرانی حکومت کی رسائی روکنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ایران نے خبر کی تردید کی ہے۔
امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ ، نیویارک ٹائمز اور سی این این سمیت سرکردہ میڈیا ہاؤسز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور قطر ایران کے جاری کیے گئے 6 ارب ڈالر کے اثاثے دوبارہ منجمد کردیں گے اور اس حوالے سے خاموش مفاہمت ہو گئی ہے۔
ایرانی میڈیا نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطری بینکوں میں منتقل کیے گئے ایرانی فنڈز پر ایران کا مکمل اختیار ہے، قطری بینکوں میں ایران کے غیرملکی فنڈز پر ایرانی تسلط میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ امریکا ایران قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ قائم ہے۔
پچھلے دنوں ایران امریکا قیدیوں کے تبادلے کے معاہدےکے تحت امریکا نے جنوبی کوریا میں منجمد ایران کے چھ ارب ڈالر کے اثاثے غیر منجمد کر کے قطری بینک میں منتقل کیے تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں