دنیا بھر میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

فلسطین پر اسرائیل کے ظالمانہ حملوں کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے بعد مغربی کنارے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی اور اسرائیلی سفاکیت کے خلاف ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔

غزہ کے اسپتال پر حملے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے اور لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ اردن میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا اور گیٹ کو آگ لگا دی۔

ترکی کے شہر استبول میں اسرائیلی قونصلٹ کے باہر فلسطین پر حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔مصر نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے انسانی حقوق اور جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں رکوانے کا مطالبہ کیا۔

julia rana solicitors

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ غزہ میں اسپتال پر حملہ خوفناک اور ناقابل برداشت ہے۔ غزہ میں اسپتال پر حملہ غیرقانونی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply