نواز شریف کو وی وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر وی وی آئی پی پروٹوکولز کے تحت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی پاکستان آمد میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سابق وزیراعظم کو غیر معمولی سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست مسلم لیگ ن نے وفاقی حکومت سے کی تھی، وزارت داخلہ نے میاں نواز شریف کو وی وی وی آئی پی پروٹوکولز کے تحت سیکیورٹی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

julia rana solicitors london

میاں نواز شریف کے اسلام آباد اور لاہور میں نقل و حرکت کے دوران رینجرز، ایف سی اور پولیس کی نفری تعینات ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply