امریکہ: پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر کا بہیمانہ قتل

امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو قتل کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ہیوسٹن میں 52 سالہ چائلڈ اسپیلشسٹ ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو تلوار کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

ہیوسٹن میں خاتون ڈاکٹر طلعت پر ان کے اپارٹمنٹ کے سامنے حملہ کیا گیا، مقتولہ حال ہی میں سیاٹل سے ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملہ کرنے والے 24 سالہ ملزم مائلز جوزف فریڈچ کو گرفتار کرلیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں تاہم طلعت خان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے ملزم کو کبھی نہیں دیکھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply