حوثیوں نے بھی اسرائیل کیخلاف اعلان جنگ کردیا

یمن کی عسکری تنظیم حوثی نے اسرائیل اور حماس کی جنگ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا، انہوں نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل بھی داغے ہیں۔

یمن کے حوثی مشرق وسطیٰ کے میدان میں داخل ہو رہے ہیں، جس سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پھیلنے کے خدشات کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

julia rana solicitors

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے منگل کو اسرائیل کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کردیا۔

  جنرل یحییٰ ساری نے دارالحکومت صنعا سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں صہیونی دشمن کے مختلف اہداف پر بڑی تعداد میں بیلسٹک اور کروز میزائل اور بڑی تعداد میں ڈرونز داغے ہیں انہوں نے کہا کہ اور اس طرح کے مزید حملے فلسطینیوں کی فتح میں مدد کرنے کے لیے کیے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply