کینیڈاکانئےامیگرنٹس کاہدف برقراررکھنےکافیصلہ

کینیڈا حکومت نے اگلے تین سالوں کیلئے نئے امیگرنٹس کی تعداد بڑھانے کا اپنا ہدف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کینیڈا کے وفاقی وزیر امیگریشن مارک ملر کا کہنا ہے کہ کینیڈا 2026 میں پانچ لاکھ امیگرنٹس کو خوش آمدید کہے گا۔
واضح رہے کہ کینیڈا حکومت نے2023 میں چار لاکھ 65 ہزار اور 2024 میں چار لاکھ 85 ہزار افراد کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کیا ہے جو 2025 تک پانچ لاکھ تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔
یاد رہے کہ2015 کیلئے امیگریشن کا ہدف تین لاکھ سے کم تھا۔ دوسری طرف موجودہ حکومت تنقید کی زد میں ہے کہ امیگرنٹس کی بڑھتی تعداد سے ہاؤسنگ سپلائی اور ہیلتھ کئیر سسٹم متاثر ہو رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply