• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑتی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑتی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

لاہور میں بڑھتے اسموگ کی روک تھام کے لئے سیف سٹی کیمروں کی بدولت مزید 37 دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں پکڑ میں آگئی ہیں۔

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، لاہور کے مختلف علاقوں سے 37 دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں سے کی گئی، کیمروں میں دھواں چھوڑتی گاڑی نظر آنے پر فیلڈ فورس کو آگاہ کیا گیا ہے جب کہ داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراؤں پر کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق سیف سٹی جرائم کی روک تھام کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے، شہری اپنے ارد گرد اسموگ پھیلانے والوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں ایک بار پھر سے دوسرے نمبر پر براجمان ہوچکا ہے، ایسے میں لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ اورماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر ہفتے میں 2 دن ورک فرام ہوم کرنے کا حکم دے دیا۔

julia rana solicitors london

لاہور میں اسموگ کے باعث عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، سانس اور ٹی بی کے مریضوں کی اسپتال میں قطاریں لگی ہوئی ہیں، لاہور کے تعلیمی ادارے چار روز کی چھٹیوں کے بعد کھلے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply