جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بلیک اینڈ وائٹ کارنیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا۔ نسلی امتیاز کے خاتمے کا پیغام عام کرتے کارنیول میں منچلوں نے جھومتے گاتے شرکت کی۔
کولمبیا میں رنگا رنگ کارنیول سج گیا
سالانہ کارنیول میں ہزاروں افراد رنگ برنگے ملبوسات پہنے دیو ہیکل جانوروں کی شکل کے فلوٹس پر رقص کرتے اور جھومتے گاتے رنگ بکھیرتے نظر آئے۔
رنگوں سے بھرپور اس کارنیول میں نسلی امتیاز اور کالے گورے کے فرق کو مٹانے کے لیے شرکا سفید اور کالے رنگ کے ملبوسات پہن کر شریک ہوئے۔

بلیک اینڈ وائٹ نامی اس کارنیول کا آغاز سنہ 2009 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد تمام نسلی و مذہبی تفریق کو مٹا کر یکجہتی و مشترکہ ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں