• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانوی سرکاری بینڈ نے ‘پسوڑی’ کو اپنی دھنوں میں ڈھال دیا

برطانوی سرکاری بینڈ نے ‘پسوڑی’ کو اپنی دھنوں میں ڈھال دیا

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گائے جانے والے مشہور زمانہ گانے ‘پسوڑی’ کا جادو آج بھی سرچڑھ کر بول رہا ہے اور اس گانے کو پسند کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور اپنی محبتوں کا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پسوڑی نے برطانوی سرکاری بینڈ کو بھی اپنا دیوانہ بنادیا ہے۔ جنہوں ںے پسوڑی کو اپنی دھنوں میں ڈھال کر عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں برطانوی بینڈ کو مشہور زمانہ پاکستانی گانا پسوڑی کو اپنی دھنوں میں بجاتے سنا جاسکتا ہے۔ شئیر کی گئی ویڈیو میں برطانوی فوج کے اس بینڈ کو ٹرمپٹ کی مدد سے اس دھن کو بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن14 کا مشہور زمانہ گانا پسوڑی علی سیٹھی اور شائے گل نے گایا ہے۔ جسے اب تک 10 کروڑ سے زائد مرتبہ سنا جاچکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply