پاپوا نیوگنی کے ساحل پر جل پری نما مخلوق نے لوگوں اور ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاپوا نیو گنی کے بحیرہ بسمارک میں سمبیری جزیرے پر لوگوں کو جل پری سے مشابہت رکھنے والی مخلوق نے حیرت زدہ کردیا۔
لوگ ساحل پہ آنے والی اس مخلوق کو دیکھ کر پریشان ہوگئے اور اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے چین ہیں۔
ماہرین فی الحال اس کی اصل نوعیت کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ پارہے لیکن ان کا خیال ہے کہ یہ جل پری نہیں بلکہ کوئی دیگر سمندری مخلوق ہے۔
اس نئی دریافت شدہ نامعلوم مخلوق کو گلوبسٹر کا نام دیا گیا ہے۔ گلوبسٹر ایک نامعلوم نامیاتی ماس ہے جو ساحل کو صاف رکھتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی اصلیت کا پتہ لگانا مشکل ہے کیونکہ لاش کا زیادہ تر حصہ سڑ چکا ہے اور جسم کے کئی حصے غائب ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ وہ مخلوق کتنی بڑی تھی یا اس کا وزن کتنا تھا کیونکہ ماہرین کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی مقامی لوگ اسے دفن کرچکے تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں