• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یمن کےحوثی باغیوں نے اسرائیل کا ایک اوربحر ی جہازاغواکرلیا

یمن کےحوثی باغیوں نے اسرائیل کا ایک اوربحر ی جہازاغواکرلیا

یمن کےحوثی اسرائیل کیلئےمسئلہ بن گئے،ایک اوربحر ی جہازاغواکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق یمن کےحوثی اسرائیل کےتاجروں کیلئےسردردبن گئےایک ہفتےمیں دوسرابحری جہازعملےسمیت اغواکرلیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق اتوار کو یمن کے ساحل کے نزدیک ایک اور اسرائیلی بحری جہاز کو اغوا کیا گیا۔ایک ہفتے کے اندر اغوا کیا جانے والا یہ دوسرا اسرائیلی بحری جہاز ہے۔
اسرائیلی حکام نے بھی جہاز اغوا کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ بحری جہاز اسرائیلی ارب پتی تاجر کی کمپنیZodiac Maritime کی ملکیت ہے، جہاز پر عملے کے22 افراد موجود ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی کوشش عملے کو بچانا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسرائیل بحری آمدورفت افریقی ممالک کے پرچم تلے کرتا ہے اس لیے اغوا کیے گئے بحری جہاز پر لائبیریا کا جھنڈا لگا تھا۔
اس سے قبل19 نومبر کو یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کیا تھا۔جس میں عملےکے52افرادموجودتھے۔
اسرائیلی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کا بحری جہاز ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر بے حد تشویشناک واقعہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply