غزہ:اسرائیلی بمباری سے 650 سال قدیم مسجد شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے آثار قدیمہ پر حملہ کرتے ہوئے 650 سال پرانی العمری مسجد شہید کردی۔

7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی قدیم اور سب سے بڑی مسجد پر بمباری کی اور اسے شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی قرون وسطیٰ کی عمری مسجد کو بمباری  سے شہید کردیا۔

 حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کو گھناؤنا جرم قرار دیا ہے، جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب اسرائیلی فوج کو زمینی آپریشن میں حماس کے القسام بریگیڈ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، غزہ کے زمینی آپریشن میں القسام فائٹرز کے ہاتھوں مزید دو اسرائیلی فوجی مارے گئے جس کے بعد غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply