• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹریفک پولیس نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ متعارف کرادی

ٹریفک پولیس نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ متعارف کرادی

پنجاب میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اور بھی آسان بن گیا، حکومت نے آن لائن ایپ متعارف کروا دی ہے۔

لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے نہ لمبی قطار کا انتظار نہ ٹریفک پولیس کے دفتر جانے کی الجھن ہوگی، شہری اب گھر بیٹھے ہی لائسنس بنا سکتے ہیں۔

شہری اس ایپ پر نام، شناختی کارڈ نمبر اور ضروری معلومات درج کرنے کے بعد ہاتھوں ہاتھ لرنر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

آن لائن ایپ متعارف کروانے کے بعد پہلے ہی روز لائسنسنگ سینٹرز پر لوگوں کا رش کم ہو گیا، صارفین نے حکومتی اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

julia rana solicitors

شہریوں کا کہنا تھا کہ تمام شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کا وقت اور پیسہ بچ سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply