اسرائیلی وزیر اعظم کا حماس سے مذاکرات کا اعلان

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے گھٹنے ٹیک دیے، اور حماس سے مذاکرات کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس سے مذاکرات کا اعلان کر دیا ہے، غزہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں تین یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد تل ابیب، یروشلم، حیفہ اور دیگر شہروں میں ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

انھوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، اور جنگ بندی کے لیے حماس سے فوری مذاکرات کا مطالبہ کر رہے تھے، اسرائیلی ڈیفنس فورس نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر حملے میں تین یرغمالیوں کو خطرہ سمجھ کر مار ڈالا گیا تھا۔ آئی ڈی ایف کے مطابق اسرائیلی یرغمالی سفید کپڑے کا ٹکڑا لہراتے ہوئے مدد کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین نے پوری اسرائیلی کابینہ کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے مذاکرات جاری ہیں۔

ادھر قطری وزیر اعظم سے موساد کے سربراہ کی ملاقات ہوئی ہے، قطر نئے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے میں ثالثی کر رہا ہے۔ واضح رہے اسرائیلی فوج کے اس اعتراف نے کہ اس نے غلطی سے تین اسرائیلی اسیروں کو ہلاک کر دیا ہے، نہ صرف فوج کے جنگی قواعد پر سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ غزہ میں لڑائی کو ختم کرنے کے لیے وزیر اعظم نیتن یاہو پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

فوج کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق یوتم ہیم، ایلون شمریز اور سامر طلالکا کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے غلط شناخت کیے جانے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اس کے مزید دو فوجی مارے گئے ہیں، جس کے بعد غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی اہلکاروں کی کل تعداد 121 ہو گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply