(نمائندہ خصوصی/سید عمران علی شاہ)آج 20 دسمبر 2023 کو، گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لیہ میں، گردوں کی صحت سے متعلق آگاہی کے حوالے سے کڈنی کیئر کلینک لیہ کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کی میزبانی کے فرائض سید عمران علی شاہ نے اداء کیے، میڈم نسیم جکھڑ پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لیہ نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا، اس سیمینار سے ڈاکٹر شیخ محمد امجد نیفرالوجسٹ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر نیلم سلیم امجد ریڈیالوجسٹ نے گفتگو کی۔
ہماری روزمرہ زندگی کی مصروفیات، جسمانی ورزش کی کمی، غیر مناسب خوراک کا استعمال ہماری صحت کے لیے بہت سے مسائل کو جنم دیتا ہے، اسے ہم غیر محفوظ لائف سٹائل یا غیر محفوظ طرز زندگی کہہ سکتے ہیں، ایسے میں بیماریوں کا لاحق ہو جانا فطری سی بات ہے، پاکستان میں ذیابیطس(شوگر) ، بلند فشار خون (بلڈ پریشر)، دل اور گردوں کے امراض میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، صحت کے مسائل پر اوائل میں قابو پانے یا ان سے محفوظ رہنے کے لیے صحت کے حوالے سے شعور آگاہی پیدا کرنا اس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،اپنے قریبی ڈاکٹر سے عمومی صحت اور خاص طور پر گردوں کے امراض سے متعلقہ مسائل پر آگاہی حاصل کیجیے۔
اس سیمینار کے شرکاء میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی، سیشن کے آخر پر ڈاکٹر محمد امجس شیخ اور ڈاکٹر نیلم سلیم امجد نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیے، ڈاکٹر محمد امجد شیخ نے اس پروقار تقریب کے انعقاد پر پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لیہ اور ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کا شکریہ اداء کیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں