• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جاپان:پاکستانی والنٹیئرزکیجانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی اشیاء کی فراہمی

جاپان:پاکستانی والنٹیئرزکیجانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی اشیاء کی فراہمی

(ویب ڈیسک/نامہ نگار خصوصی:انیس رئیس)نئے  سال کے پہلے ہی دن جاپان کے صوبہ ایشیکاوا کے کچھ علاقوں میں خوفناک زلزلہ آیا تھا جس کے بعد ملک میں سونامی کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گيا تھا ۔ جاپان میں آنے والے7.6 شدت کے زلزلے کے بعد ریسیکیوکارروائياں شروع کردی گئی تھیں جو اب بھی جاری ہیں ۔ زلزلے کے نتیجے میں سڑکيں پھٹ گئی ہيں اور بجلی منقطع ہوگئی –

ایسے حالات میں پاکستانی والنٹیئرز جاپان میں آنے  والے زلزلہ سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر Wajima میں خدمت خلق میں مصروف ہیں  اور  روزانہ بہت سے    لوگوں کو گرم چائے ، دال اور  پاکستانی کھانےمہیا  کر رہے ہیں ۔اور ساتھ ہی دیگر امدادی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔

julia rana solicitors london

تاہم، بُری طرح سے تباہ اور بلاک شدہ سڑکوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں آ رہی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ انہیں تباہی کا  مکمل   اندازہ لگانے میں مشکل پیش آ   رہی ہے۔

 

 

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply