• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خاتون نے طویل وقت تک برف میں رہنے کا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

خاتون نے طویل وقت تک برف میں رہنے کا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

خاتون نےطویل وقت تک برف سےبھرےڈبےمیں رہ کرگینیزورلڈریکارڈاپنےنام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پولینڈکی48سالہ کیٹرزائناجاکوبوسکانے3 گھنٹے 6 منٹ اور 45 سیکنڈ گردن تک برف سے بھرے ڈبے میں گزار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
کیٹرزائناجاکوبوسکانے طویل مدت تک برف میں وقت گزارکر خواتین کی کیٹگری میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
کیٹرزائنا جاکوبوسکا کا برف سے بھرے ڈبے میں طے کیا گیا وقت مردوں کی کیٹگری کے ریکارڈ (3 گھنٹے، 11 منٹ اور 27 سیکنڈ) سے کچھ منٹ کم ہے۔یہ ریکارڈ پولینڈ کے ہی ایک شہری کرزیسٹوف گیجیوسکی نے بنایا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سےگفتگوکرتےہوئےکیٹرزائنا جاکوبوسکا کاکہناتھاکہ بطور خواتین ہم میں اتنی استعداد ہوتی ہے۔ لیکن وہ چاہتی تھیں کہ وہ اپنی ذات سے کچھ باہمت کارنامہ کر دِکھائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply